جیسے تُو نے سنبھالا ہے گزرے ہر اک سال ہمیں


جیسے تُو نے سنبھالا ہے گزرے ہر اک سال ہمیں
ویسے ہی جیون کا باقی عرصہ بھی سنبھال ہمیں
۱
ہر اک نعمت دے کر تُو نے دی اپنی پہچان ہمیں
تو نے تو کر ڈالا ہر برکت سے مالا مال ہمیں
۲
دکھ کے موسم آتے جاتے رہے ہمارے جیون میں
لیکن ہر اک دکھ میں تو ہی کرتا رہا بحال ہمیں
۳
ایسا ہو کردار ہمارا جس کا دنیا ذکر کرے
اپنی رحمت سے تو کر دے ایسی ایک مثال ہمیں