نئے سال کا جَشن مِل کر منائیں
لکھاری:
عمانوئیل نذیر مانی
مطالعات:
184
گیت
نئے سال کا جَشن مِل کر منائیں
خُدا مہرباں ہے یہ سَب کو بتائیں
...
اُسی نے یہ بخشا ہے پِھر سال ہم کو
وہی ہے جو کرتا ہے خُوش حال ہم کو
خُدا ہے مَحبّت یہ دِل میں بِٹھائیں
...
نئے سال میں یہ اِرادہ کریں ہم
بھلائی و نیکی زیادہ کریں ہم
مَحبّت ہے افضل سبھی کو دِکھائیں
...
کبھی پائیں خُوشیاں کبھی دَرد جھیلے
رہیں گے ہمیشہ یہ دُکھ سُکھ کے میلے
بتاتی ہیں ہم کو یہ چلتی ہَوائیں
...
مبارک ہو سب کو نیا سال آیا
رہے رَنج و غم کا بہت دُور سایا
دُعا میں سبھی ہاتھ اپنے اُٹھائیں