ممنوں ہوں آپ کی محبتوں اور رہنمائی کے لئے
ناصرہ اسکول اور اساتذہ سے دلی لگن اور سچائی کے لئے
۔۔۔
شخصیت آپ کی آئیڈیل ہوا کرتی تھی
سفید براق بال، باوقار چال اور مچکتی آنکھیں لئے
۔۔۔
ہو مبارک آپ کو سوویں سالگرہ مسز واجد خان
حاضر ہوں عقیدت و محبت کے پھولوں کے نذرانے لئے
۔۔۔
رہیں گی یاد آپ کی کاوشیں محبت اور جنوں اسکول سے
خدا رکھے ہمیشہ خوش آپ کو جب تک جئیں
۔۔۔
دیکھ کر آپ کو میرے دل سے ہمیشہ نکلتی تھی یہ دعا
رہوں آپ کی طرح چاق و چوبند اور قدم تیز چلتے ہوئے
۔۔۔
فطرت سے گہرا پیار اور انسان دوستی ختم تھی آپ پر
فرشتہ تھیں ہمدرد تھیں آپ ہر کسی کے لئے
۔۔۔
لگائے آپ کے پیڑ نیم کے کرتے رہیں گے یاد کنیزؔ
کھڑے رہیں گے شان سے سایہ کیے ہوئے