یہ اسکول اور نیم کا درخت ہمارا
لگتا ہے ہمیں بے حد پیارا
۔۔۔
جلتی دھوپ میں لئے پتوں کی چھتری
کھڑا رہتا ہے سروں پہ یہ دن سارا
۔۔۔
ٹھنڈی چھاؤں اور اس کی ٹھنڈی ہوا سے
رہتا ہے دل باغ باغ ہمارا
۔۔۔
ہرا بھرا سا یہ رنگ اس کا
آنکھوں کو لگتا ہے بے حد پیارا
۔۔۔
سینچا ہے اسے جن ہاتھوں، جن جذبوں نے
رہیں وہ سلامت اور وہ جذبہ خدارا