آپ کی چاہت اور لگن کی میں کیا مثال دوں
کہ بے حساب کاوشوں اور محبتوں کو میں کیا نام دوں
۔۔۔
جہانِ عالم میں درخشاں رہے نام آپ کا
اس نام، اس مقام کو کیوں نہ سلام دوں
۔۔۔
جلائے ہوئے چراغ آپ کے روشن ہیں ہر سمت
آپ کی محنت و لگن کو اک خوبصورت نام دوں
۔۔۔
آپ کی محنتوں کو لگن کو سلام ہے بڑا احترام
سمندر سے حوصلے کو میں کیوں نہ سلام دوں
۔۔۔
ہمیں بھی سکھایا محبت اور چاہت و وفا کا فروغ
ان انمول جذبوں کو دل سے پیام دوں
۔۔۔
کہ زندگی کا ہر لمحہ آپ کا مہکے محبتوں سے یونہی
دل چاہے آپ کی طرح میں بھی ہمیشہ علم کو دوان دوں
۔۔۔
آج کا یہ دن یہ خوشی مبارک ہو آپ کو
بڑی محبتوں سے آپ کو دل سے سلام دوں