بفضلِ خدا رہے مناتا ہر ایک جوبلی یہ ادارہ
یونہی پھولتا پھلتا رہے اسکول ناصرہ ہمارا
۔۔۔
شمعیں کرتا رہے روشن یونہی علم کی ہمیشہ
علم کا یہ گلشن علم کا یہ حسیں گہوارا
۔۔۔
پھول اس گلشن کے سدا کامران رہیں
کریں اس پہ ناز اسکول ناصرہ ہے ہمارا
۔۔۔
نام رکھنا روشن محنت و لگن سے اس کا
کرے ماں کی طرح تربیت تمہاری یہ ادارہ
۔۔۔
جنہوں نے قطرہ قطرہ اسے سینچا ہے رات دن
جگمگاتا سدا وہ دیکھیں آسمانِ علم پہ یہ ستارا
۔۔۔
کرتا رہے طے ہمیشہ ترقی کی منزلیں
خوشبوئے علم رہے پھیلاتا گلستاں یہ ہمارا
۔۔۔
نونہالوں کے ذہن چمکاتا اور رہے زرخیز کرتا
کبھی بن کے آفتابِ علم کبھی بن کے علم کا یہ دھارا
۔۔۔
ہمیشہ رہیں سلامت اس کے بانی و کرتا دھرتا کنیزؔ
دن دوگنی رات چوگنی کرے ترقی اسکول ناصرہ ہمارا