Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
خوبصورتی - فاختہ

خوبصورتی

کنیز منظور نظمیں مشاہدات: 66 پسند: 0

من پاک، دل و نظر صاف کیے بنا آئے گی نہ خوبصورتی
بظاہر ہم کر لیں زیب تن چاہے لباس کتنا ہی قیمتی
۔۔۔
دل اگر کرلیں خالی خواہشوں کے ہجوم سے
زندگی میں بڑھتی جائیں گی آسانیاں اور خوبصورتی
۔۔۔
محبت زندگی ہے بندگی ہے اول و آخر محبت ہے
اس سے بڑھ کر نہیں کچھ قیمتی نہ ہے کوئی خوبصورتی
۔۔۔
محبت نہ رہے تو نشان مٹ جائے گا انسانیت کا
محبت ہی سے جنم لیتی ہیں اصل رعنائیاں اور خوبصورتی
۔۔۔
جہاں میں فساد سارے یہ محبتوں کی کمی سے ہیں
محبت جو کریں ہر کسی سے باقی نہ رہے کوئی بدصورتی
۔۔۔
محبت ہی سے خلق کی تھی اس خالق نے یہ کائنات
انساں کو بھی بخشی تھی سب سے قیمتی محبت کی خوبصورتی
۔۔۔
زندگی سے اسے خارج کر دیکھئے سانس لینا بھی دشوار ہو گا
زندگی کو زندہ رکھنے کے لیے ضروری ہے یہ خوبصورتی
۔۔۔
سوا اس کے ہر دعوی جھوٹا اور انسان بے وقعت
ہمیں تو جچتے ہی نہیں خزانے اس سے کوئی قیمتی
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید