سچی بات
کنیز منظور
غزلیات
مشاہدات: 127
پسند: 0
سچ کی چاہ رہی ہے ہمیشہ
چبھن کانٹوں کی سہی ہے ہمیشہ
۔۔۔
سچ کی چاہ میں، حق کی راہ میں
جان ہتھیلی پہ رکھی رہی ہے ہمیشہ
۔۔۔
نہ دھوکا دیا کوئی نہ جھوٹ بولا میں نے
بات اسی کی پھر بھی سچی رہی ہے ہمیشہ
۔۔۔
ایمان کو جاں سے بڑھ کر عزیز جانو
بات ایمان ہی کی پکی رہی ہے ہمیشہ
واپس جائیں