Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
میرے ابو - فاختہ

میرے ابو

کنیز منظور نظمیں مشاہدات: 71 پسند: 0

جنگ سے واپس آ گئے ہیں میرے ابو
گھٹآ بہار کی بن کر چھا گئے ہیں میرے ابو
۔۔۔
وہ گئے تھے جدا ہو کر مجھ سے جس دن
قیامت سے کم نہیں لگا تھا مجھے وہ دن
بھلا سکتا نہیں عمر بھر وہ لمحے وہ دن
میری خوشیاں میرے پل مجھے لوٹانے
آج آ گئے ہیں میرے ابو
۔۔۔
جنگ پہ جاتے ہوئے گلے سے لگایا تھا جب مجھے
آنسو روکتے ہوئے روتے ہوئے رلایا تھا مجھے
ماں نے روتے ہوئے تسلیاں دے کر سلایا تھا جب مجھے
سارے غم مٹآنے اور بھلانے
آج آ گئے ہیں میرے ابو
۔۔۔
ان کی سلامتی کی میں نے مانگی تھیں دعائیں جس طرح
ان کی جدائی میں صدیاں ہم نے بتائی تھیں جس طرح
سمجھ آتا نہیں میں کہ کروں بیاں وہ کس طرح
میری سسکیاں و صدائیں سن کر پھر کبھی نہ رلانے
آج آ گئے ہیں میرے ابو
۔۔۔
جنگ ختم ہونے کی میری قبول ہوئیں دعائیں ساری
میرے رب نے سن لیں میری سسکیاں اور آہیں ساری
چھٹ گئیں میرے ننھے دل سے غم کی گھٹائیں ساری
میری امیدوں کی شمعیں جلانے
آج آ گئے ہیں میرے ابو
۔۔۔
(جنگِ خلیج ۱۹۹۱۔۳۔۹
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید