جشنِ بہاراں
کنیز منظور
غزلیات
مشاہدات: 128
پسند: 0
خزاں بیتی بہار آنے کو ہے
فصل گل رنگ دکھانے کو ہے
مسکائ شجر کی ہر ڈالی ڈالی
ہر کونپل و پتی لہلہانے کو ہے
بجھے دل و چہرے کھل اٹھے
خوشبو جو چمن مہکانے کو ہے
گلوں کے رنگ بھاتے ہیں سب کو
اودھا نیلا پیلا آنچل لہرانے کو ہے
نہاں راز خانہء دل کے کہنے کو
گلاب لب تھرتھرانے کو ہے
پہن کے گل رنگ پیرہن ہر سو
کہکشاں ء گل بکھر جانے کو ہے
واپس جائیں