بائبل کا اتوار
کنیز منظور
مسیحی شاعری
مشاہدات: 172
پسند: 0
دیں وقت کریں پیار کلام_پاک سے
حاصل ہو روٹی روز کی کلام_پاک سے
روز پڑھیں،سمجھیں کھیلیں اس سے
کھائیں، چبائیں حظ اٹھائیں کلام_پاک سے
بے بیاں اس کی گہرائی،حسن اور مٹھاس
ڈوبیں ،تیریں ،ڈھونڈیں گوہر کلام_پاک سے
بے شک ہے اس میں حیات جاوداں
پائیں قوت و حیات کلام_پاک سے
ٹوٹ جائیں گی چٹانیں اور زنجیریں
بنے جیون جب ہتھیار کلام_پاک سے
واپس جائیں