آخرکب تک؟
کنیز منظور
مسیحی شاعری
مشاہدات: 194
پسند: 0
کتنی جلاو گے اور بستیاں ہماری؟
مٹاو گے کب تلک ہستیاں ہماری ؟
کب تک بہے گا خون بے گناہوں کا
کتنے لگیں گےکتبے و تختیاں ہماری
ہیں اسی دھرتی کے باسی ہم بھی
مدفون یہاں پرکھوں کی ہڈیاں ہماری
اک بے ضرر پر امن با وفا قوم ہیں ہم
کیوں جبرا" بدا ہوتی ہیں بچیاں ہماری
کی ہے , کر رہے ہیں خدمت وطن کی
کیوں بھاتی نہیں سچی قربانیاں ہماری
واپس جائیں