سکوں سے زندگی بسر ہو جائے
دعا جو میری با اثر ہو جائے
بنانا تو چاہوں تصویر زندگی میں
وہ ای سی جی مگر ہو جائے
خدا کرے دل میں برا نہ آئے کبھی
میری وجہ سے کوئی چشم تر نہ ہو جائے
بابا کہتے تھے کسی کا دل نہ دکھے
تیرا کتنا بھی خسارہ اگر ہو جائے
جو کر سکونہ بھلا تو برا بھی مت کرنا
آسان سب کے لیے رہ گزر ہو جائے