بی بی سی نے ایک دن خبر دی
بڑی اچھوتی اور مہنگی خبر تھی
نو کروڑ کرایہ ہے جانے کا چاند پر
بڑی دلکش مگر مہنگی خبر تھی
سن کے یہ کہنے لگے میرے ابا جان
ہو میرے پاس بھی روپیہ نو کروڑ اگر
جان میں بھی تجھے بھیجوں چاند پر
پر میں سوچتی ہوں کہ کیا کرتی میں جاکے چاند پر
زمین پر بھی کب ہمیشہ رہنا ہے مگر
سامانِ زندگی سب کچھ میسر ہے یہاں
زندگی پھر بھی عذاب ہے یہاں پر
وہاں تو پتھروں کے سوا کچھ بھی نہیں
کیا میرے نصیب میں پتھروں کے سوا کچھ بھی نہیں
پھر سوچتی ہوں کہ ان کی خواہش
میں محبتوں کے سوا کچھ بھی نہیں