Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
چاندنی - فاختہ

چاندنی

کنیز منظور نظمیں مشاہدات: 73 پسند: 0

اپنے جو بن پہ ہے آج چاند بھی
چٹکی ہوئی ہے چاندنی بھی
اور قابل دید ہے ستاروں کی جگمگاہٹ
ڈھل سا گیا ہے نیلگوں آسمان
ایسے میں آجاؤ تم تو کتنا اچھا ہو
معطر ہو گئیں ہیں ہوا میں پھر سے
بھول بیٹھی ہوں تیری جفائیں پھر سے
چھٹ گئیں دل سے غم کی گھٹائیں پھر سے
میرے آنگن میں یوں ہی چپکے سے
آجاؤ تم تو کتنا اچھا ہو
پیار کی ان خوبصورت راہوں پر
ہاتھ ڈالے ہم یونہی ہاتھوں میں
بہت دور تک نکل جائیں گے
غموں کی دھوپ سے چھاؤں میں
آجاؤ تم تو کتنا اچھا ہو
آجائے منزل بہاروں کی ، جہاں
سکوں ہو پیار کی پھواروں کا وہاں
ہمیشہ کے لیے بس ٹھہر جائیں ہم وہاں
پھول مہکتے کلیاں چٹکتی ہوں جہاں
ایسے میں آجاؤ تم تو کتنا اچھا ہو
رنگ و نور کی اس وادی میں جو پہنچ جائیں گے
تتلیوں کو پکڑیں گے پھولوں کو وہاں پائیں گے
مکر و فریب کی اس دنیا میں
پھر ہم لوٹ کر کبھی نہیں آئیں گے
اتنے حسین خواب سے سماں میں
آجاؤ تم تو کتنا اچھا ہو
شفاف چشمے بہتے ہوں ہر طرف جہاں
جھر نے گیت پیار کے گاتے ہو جہاں
اور پیار کی اس وادی میں
برسات نور کی اور خوشیاں ہوں جہاں
ایسے میں آجاؤ تم تو کتنا اچھا ہو
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید