یہ میری پاک زمیں پاک زمیں سب سے حسیں ہے
کہ میری جان میری شان پاک زمیں ہے
نام دنیا میں ہمارا ہے تو اسی کے دم سے
کام دنیا میں ہے تا بندہ اسی کے دم سے
ہم تو زندہ ہیں اسی کے دم سے
حسیں انگوٹھی فطرت کا یہ انمول نگیں ہے
یہ میری پاک زمین۔۔۔
اسی دھرتی نے تو گودی میں کھلایا ہے مجھے
شام غم لوریاں دے دے کے سلایا ہے مجھے
اسی دھرتی نے مرا رزق کھلایا ہے مجھے
ہاں یہ دھرتی تو میری ماں ہے حسیں تر سے حسیں ہے
یہ میری پاک زمین۔۔۔
میں اسے چاند کیوں کیسے کہوں اس کی توہین کروں
چاند تاروں سے کہیں بڑھ کے یہ روشن حسیں ہے
یہ میری پاک زمین۔۔۔