خدا قادر ہے ہمیں چھڑانے پر
کنیز منظور
مسیحی شاعری
مشاہدات: 218
پسند: 0
خدا قادر ہے ہمیں چھڑانے پر
ہر ہلاکت سے ہمیں بچانے پر
ہر روگ سے ہے وہ دیتا شفا
ہے رحیم مخلصی دلانے پر
جو کی نہ توبہ نہ کیا رجوع
ہوں گے سب ہلاکت کے نشانے پر
باپ کرتا ہے رحم ہم عاصیوں پر
روا رکھے کرم اپنے گھرانے پر
مبارک ہے وہ جو دل کا غریب ہے
ہوگا بادشاہیء آسماں کے آستانے پر
واپس جائیں