Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
(کرونا) کچھ جوش میں آگئی رحمتِ خداوندی بھی - فاختہ

(کرونا) کچھ جوش میں آگئی رحمتِ خداوندی بھی

کنیز منظور نظمیں مشاہدات: 61 پسند: 0

کچھ جوش میں آگئی رحمتِ خداوندی بھی
کرہ ارض کو بدل رہی ہے فطرت تبھی تو
۔۔۔
خان تو بدلنے چلا تھا ارضِ پاک کو
یہ کیا ہوا کہ دنیا چل پڑی بدلنے کو
۔۔۔
درندگی کے شکار معصوم ہوئے بیدردی سے قتل یہاں
ہلا کے رکھ دیا ہے چینچوں نے ان کی شاید کہ عرش کو
۔۔۔
کوئی کہتا ہے کہ فطرت ماں آرام کر رہی ہے
کوئی لکھتا ہے کرہ ارض بند ہے مرمت کو
۔۔۔
چھینا جھپٹی و نا انصافی میں مصروف تھے ہم سب کہ یوں
ہے خبر ہی نہ لی کبھی ٹوٹے دلوں کی نہ دیکھا بہتے آنسوؤں کو
۔۔۔
کبھی سوچا ہی نہیں بھوک سے ہوتے بے جان ڈھانچوں کو
کبھی مڑ کے دیکھا ہی نہیں ماؤں کے ان لاشوں کو
۔۔۔
ایک ذرا سے جرثومے نے سب کی نیند اڑا دی ہے
طاقت ، شہرت، دولت والوں ڈرا کے بٹھا دیا ہے سب کو
۔۔۔
قدرت کے خوف سے ہی تجوریاں کھلنے لگی ہیں
اب روٹیاں ملنے لگی ہیں بھوکوں کو
۔۔۔
شاید کہ قدرت خود اٹھی ہے مداوا کرنے کو
غربت دکھ افلاس مٹا کر خوشی اور چین کے رنگ بھرنے کو
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید