بہت معصوم لگتی ہو
وکٹر جان
غزلیات
مشاہدات: 38
پسند: 1
بہت معصوم لگتی ہو
مگر مغموم لگتی ہو
خموشی کے ترانوں کا
کوئی مفہوم لگتی ہو
ہزاروں راز کہتی ہو
مگر مکتوم لگتی ہو
مرے حصے میں جو آیا
وہی مقسوم لگتی ہو
مرے اس دل کے آئینے پر
تمہی مرقوم لگتی ہو
مرے اس من کی دنیا میں
مچلتی دھوم لگتی ہو
اگر یہ جان لازم ہے
تو تم ملزوم لگتی ہو
واپس جائیں