میرا سایا
وکٹر جان
غزلیات
مشاہدات: 38
پسند: 0
میرا سایا
ملنے آیا
ساگر ساگر
پیاسی چھایا
قریہ قریہ
پیاسا پایا
لمحہ لمحہ
بس اِک مایا
الجھی سلجھی
میری کایا
میں نے دیپک
راگ سنایا
مجھ کو جلتا
سورج بھایا
سونا سونا
آنگن پایا
سچا جھوٹا
دھوکا کھایا
واپس جائیں