Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
جاپانی پھل - فاختہ

جاپانی پھل

شاہد ایم شاہد صحت مشاہدات: 59 پسند: 0

نباتاتی نام :
جاپانی پھل کا نباتاتی نام ڈائسپورس کاکی ہے۔
تاریخی پس منظر :
جاپانی پھل کے ابتدائی آثار چین سے ملتے ہیں۔اسے ہزاروں سال سے بطور پھل استعمال کیا جا رہا ہے۔اس کا سائنسی نام ڈئیسپورس کاکی ہے۔ یہ یونانی لفظ سے اخذ کیا گیا ہے جس کا مطلب خدائی اناج ہے۔ممکنہ طور پر یہ پھل قریبا ایک ہزار سال پہلے چین سے جاپان پہنچا۔ یہ خزاں کا ایک موسمی پھل ہے جو ہر سال ستمبر سے لے کر نومبر تک مل جاتا ہے۔ جاپانی لوگ اسے نہ صرف بطور پھل کھاتے ہیں بلکہ اسے خشک کر کے بھی کھاتے ہیں۔جاپانی پھل کو پہلی مرتبہ 19 ویں صدی میں یورپ اور امریکہ میں متعارف کروایا گیا۔ اسے 1780 ء میں امریکہ میں لایا گیا اسے سب سے پہلے کیلیفورنیا میں اگایا گیا۔ آج یہ دنیا بھر میں اگایا جا رہا ہے ۔جن ممالک میں اس کی کاشت کی جاتی ہے مذکورہ ممالک میں چین ، جاپان ، جنوبی کوریا ، اسپین اٹلی اور ایران کے نام شامل ہیں۔ اس پھل کے درخت سخت اور جاندار ہوتے ہیں۔اس پھل کی دو مشہور اقسام ہیں۔
فائیو : Fuyu
اسے بغیر کسی کڑواہٹ کے کچا کھایا جا سکتا ہے ۔
ہاکیا : Hachiiaya
یہ پکنے کے بعد میٹھا ہوتا ہے۔
یہ پھل جاپانی ادب اور شاعری میں فطرت اور خزاں کے موسم کی علامت ہے۔چین اور جاپان میں اسے صحت طہارت اور عمر درازی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔اس پھل کی کاشت قریبا دو ہزار سال پرانی ہے۔ اس پھل کے پودے 10 میٹر یعنی 33 فٹ کی اونچائی تک بڑھتے ہیں۔پتے گہرے سبز ہوتے ہیں۔مئی سے جون تک پھول کھلتے ہیں۔پودے عام طور پر نر یا مادہ ہوتے ہیں۔بعض حالتوں میں دونوں قسمیں پھول پیدا کرتی ہیں۔مزید براں درخت کا جنسی اظہار سال بہ سال مختلف ہو سکتا ہے۔پھل اکثر اس وقت پکتا ہے جب درخت سے پتے گر جاتے ہیں۔پھول نلی نما اور رنگت میں سفید ہوتے ہیں ۔مادہ پھول اکیلے بڑھتے ہیں۔جب کنار پھولوں میں کبھی کبھی گلابی رنگت ہو سکتی ہے۔یہ پھول تین تین کے جھرمٹ میں ہوتے ہیں ۔بلحاظ وزن یہ پھل 500 گرام یعنی 18 اونس تک ہو سکتا ہے۔یہ باہر سے ہموار چمکدار پیلے سے سرخ رہتا ہے۔اس کے گودے میں اٹھ بیج ہو سکتے ہیں۔
...
اقسام :
جاپانی پھل کی 400 سے زائد اقسام ہیں۔تا ہم چند مشہور اقسام مندرجہ ذیل ہیں۔
(1) فائیو پرسیمن :
یہ جاپان کی مشہور قسم ہے۔ یہ پورے امریکہ میں گروسری اسٹورز اور منڈیوں میں پائی جاتی ہے۔یہ قسم براعظم ایشیا میں سب سے زیادہ استعمال ہو رہی ہے۔یہ بیج کے بغیر اور کسیلی ہوتی ہے۔اس کی جلد اور گودے کا رنگ قریبا قریبا ایک جیسا ہے۔ یہ شکل میں گول اور قدو قامت میں چھوٹے ہوتے ہیں۔ اس غیر کسیلی قسم کو درخت سے الگ کر کے کھایا جا سکتا ہے۔
(2) ہاچیا پرسیمن :
یہ بھی جاپان کی ایک مشہور قسم ہے۔یہ سب سے زیادہ کاشت کی جانے والی قسم ہے۔ یہ زیادہ تر کیلیفورنیا میں پائی جاتی ہے۔جلد نارنجی اور دیکھنے میں خوش نما ہوتی ہے۔یہ ایک سخت قسم ہے۔اسے پکنے کے لیے کافی وقت درکار ہوتا ہے۔اسے درخت سے توڑ کر خشک ہونے کے لیے لٹکا دیا جاتا ہے۔
(3) مارو پرسیمن :
یہ قسم دیکھنے میں خوش نما معلوم ہوتی ہے۔اندرونی حصہ بھورے پن کی وجہ سے چاکلیٹ جیسا نظر اتا ہے۔اگر خدانخواستہ اس کا ذائقہ چاکلیٹ جیسا نہ بھی ہو اس امر کے باوجود بھی پکا ہوا پھل لذیذ ہوتا ہے۔ یہ خزاں کے موسم میں پک کر مارکیٹوں میں آ جاتا ہے۔
(4) ایزو پرسیمن :
یہ دیکھنے میں گول اور خوشن نما معلوم ہوتا ہے۔اس کی شکل چپٹی اور رنگت خوبانی جیسی ہوتی ہے۔یہ میٹھی قسم ہے۔ اس کا ذائقہ شہد جیسا ہوتا ہے۔
(5) لوٹس پرسیمن :
اس قسم کا تعلق جنوب مغربی ایشیا اور جنوبی یورپ سے ہے۔اسے اپنے مخصوص ذائقہ کی وجہ سے ڈیٹ پلم کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔
(6) جیرو پرسیمن :
یہ غیر کسیلی قسم ہے جو موسم خزاں کے وسط میں کٹائی کے لیے تیار ہو جاتی ہے۔اس درخت کی پیداوار بے ترتیب ہوتی ہے۔لیکن پختہ ہونے کے ساتھ ساتھ مستقل طور پر پھل دینا شروع کر دیتا ہے۔ یہ پھل شدید گرمی میں بہت جلد خراب ہو جاتا ہے۔لہذا اس پھل کو اعتدال کے ساتھ کھانا چاہیے۔
(7) تنسائی پرسیمن :
یہ ذائقہ میں کسیلی اور بیج کے بغیر قسم ہے۔ یہ جنوب مشرقی امریکہ میں اگنے والی عام قسم ہے۔ جلد ہلکی پیلی نارنجی اور گودا گہرا نارنجی ہوتا ہے۔
(8) ٹرائیمف پرسیمن :
یہ ایک امریکن قسم ہے۔ اسرائیل میں مقبول ترین ہے۔امریکہ میں اس کے پودے فلورائڈا میں اگائے جاتے ہیں۔ان میں بیج نہیں ہوتا ، لیکن ذائقہ کے اعتبار سے کسیلے ہوتے ہیں۔کچے پھل کی ساخت ایک کرچی سیب کی طرح ہوتی ہے۔اس قسم کی خاص خوبی یہ ہے کہ اسے براہ راست درخت سے توڑ کر کھایا جا سکتا ہے۔
(9) ہایا کمائی پرسیمن :
اس قسم کو براؤن پرسیمن کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔
یہ غیر کسیلی قسم ہے۔یہ شکل میں لمبی دکھائی دیتی ہے بالکل ایسے جیسے ایک ٹماٹر ہوتا ہے۔
(10) گوشو پرسیمن :
ان کا ذائقہ بالکل خوبانی کی طرح ہوتا ہے۔یہ بڑے اور بھاری پھل ہیں۔ ذائقہ لذیز اور گودا نرم ہوتا ہے۔
(11) سیو پرسیمن :
یہ ناقابل یقین حد تک میٹھا ہوتا ہے بالکل ایسے جیسے شہد کا ذائقہ ہوتا ہے۔یہ بیچ کے بغیر قسم ہے۔یہ شکل میں لمبا اور رنگت میں نارنجی ہوتا ہے۔
(12) شینگ پرسیمن :
یہ شکل میں چپٹی اور موروثی ٹماٹر جیسا ہوتا ہے۔ان کا ذائقہ لونگ اور دارچینی سے ملتا جلتا ہے۔
(13) تمو پان پرسیمن :
اس قسم کے درخت بہت بڑے ہوتے ہیں ۔قریبا 30فٹ تک لمبائی اور اونچائی میں بڑھتے ہیں۔ یہ مربع شکل میں ہوتے ہیں۔ان کے درمیان ایک کریز ہوتا ہے جو پھل کے چاروں طرف لپٹ جاتا ہے۔
(14) سوروگا پرسیمن :
یہ غیر کسیلی قسموں میں سب سے میٹھی قسم ہے۔ان کا مصالحے دار میٹھا ذائقہ ہوتا ہے۔ یہ نارنجی سرخ جلد والے جاپانی پھل ہیں۔ ان کا سائز کافی بڑا ہوتا ہے۔
(15) امریکن پرسیمن :
یہ قسم عام طور پر ریاستہائے متحدہ میں کاشت کی جاتی ہے۔یہ سائز میں چھوٹی ہوتی ہے، لیکن ذائقہ میں بے مثال ہوتی ہے۔
...
مجموعی پیداوار :
اقوام متحدہ کی زرعی تنظیم فاسٹس 2022 کے مطابق جاپانی پھل کی کل پیداوار 4.44 ملین ٹن ہے
پیداوار کا 77 فیصد حصہ صرف چین کے پاس ہے۔
...
دفاعی مرکبات :
* Tannis
* Flavonoids, Quercceetin , kaemmpferol , catechin, epicatechin
* Carotonoids, betacarotenne, luteiin, zeaxanthin , Cryptoxanthin
* Phenolic acids, gallic acid , caffeic acid,
p- coumaric acid
•proanthocyaidins
...
غذائی حقائق :
توانائی : 70 کیلوریز
پانی: 80 گرام
کاربوہائیڈریٹس : 18.6 گرام
شوگر :12.5 گرام
ڈائٹری فائبر 3.6 گرام
پروٹین 0.6 گرام
فیٹ 0.2 گرام
...
وٹامنز / مقدار / یومیہ ضرورت
% بیٹا کیروٹین 81 مائیکرو گرام 9
% 8وٹامن سی 7.5 ملی گرام
% 5وٹامن ای 0.73 ملی گرام
% 2 وٹامن کے 2.6 مائیکرو گرام
% 2فولیٹ بی نائن 8 مائیکرو گرام
...
معدنیات / مقدار / یومیہ ضرورت
% 5پوٹاشیم 161 ملی گرام
% 5میگنیز 0.355 ملی گرام
% 2مگنیشیم 9 ملی گرام
% 1کیلشیم 8ملی گرام
% 1آئرن 0.15 ملی گرام
% 1فاسفورس 17 ملی گرام
...
طبی فوائد :
قوت مدافعت بڑھانے کے لیے :
اس پھل میں وٹامن سی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو قوت مدافعت بڑھاتا ہے۔نزلہ زکام اور دیگر انفیکشن سے محفوظ رکھتا ہے۔
(1) دل کی صحت :
اس میں فائبر ، پوٹاشیم اور اینٹی اوکسیڈنٹ پائے جاتے ہیں، جو بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ان تمام معدنیات اور وٹامنز کی بدولت انسان دل کی بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے۔
(2) نظام انہضام میں بہتری :
اس پھل میں فائبر بہت زیادہ پایا جاتا ہے جو قبض سے بچاتا ہے۔اس کے استعمال سے ہاضمے کا نظام ٹھیک رہتا ہے ۔
(3) آنکھوں کی صحت :
اس پھل میں وٹامن اے اور بیٹا کیروٹین موجود ہوتا ہے جو بینائی کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔ یہ پھل ایسے لوگوں کے لیے مفید ہے جن کی پہلے سے آنکھیں خراب ہیں۔ایسے لوگوں کے لیے جاپانی پھل نعمت خداوندی ہے جیسے ہی موسم شروع ہو اس کا استعمال بھرپور طریقے سے کرنا چاہیے۔
(4) وزن میں بتدریج کمی :
کم کیلوریز اور زیادہ فائبر ہونے کی وجہ سے یہ پھل وزن کم کرنے والی غذا میں شامل کیا جاتا ہے۔کیوں کہ یہ دیر تک پیٹ بھرا ہونے کا احساس قائم رکھتا ہے۔اس میں موجود وٹامنز جسم میں موجود فیٹ کو کم کرتے ہیں۔خواتین کو اکثر موٹاپے کی شکایت رہتی ہے، انھیں کم از کم سال بعد اس پھل کا بھرپور استعمال کرنا چاہیے۔
(5) کینسر سے بچاؤ :
جاپانی پھل میں موجود فلاوئیو نائڈذ ، کیروٹنائڈز اور دیگر اینٹی اوکسیڈنٹ خلیوں کو فری ریڈیکل سے بچاتے ہیں۔
یہ پھل کئی قسم کے کینسر کو ٹھیک کرنے کی قدرت رکھتا ہے۔کیونکہ فری ریڈیکل ہمارے صحت مند سیلز کو ختم کرتے ہیں۔بہت سی بیماریاں پیدا کرتے ہیں۔اس پھل میں موجود وٹامن اے اور بیئولنگ ایسڈ کینسر سے مقابلہ کی صلاحیت کوبڑھا دیتے ہیں۔
(6) صحت مند جلد :
وٹامن سی اور اینٹی آوکسی ڈنٹ کی وجہ سے یہ پھل جلد کی جھریوں ، دھبوں اور عمر رسیدگی کے اثرات کم کر دیتا ہے۔ اس کے استعمال سے چہرے کی زائد چکنائی ختم ہو جاتی ہے۔گودے کو کھیرے کے ساتھ ملا کر ملنے سے چہرے کے داغ دھبے بالکل ٹھیک ہو جاتے ہیں۔ پھر چہرہ حسین اور خوبصورت لگتا ہے۔
(7) خون کی کمی :
آئرن اور وٹامن سی کا مجموعہ آئرن کو بہتر طریقے سے جذب کرنے میں مدد دیتا ہے۔اس پھل کا استعمال خون کی کمی میں بہت مفید ثابت ہوتا ہے۔
(8) گلے کی خراش :
جاپانی پھل گلے اور اس کی خراش میں بہت مفید ہے۔اکثر ہمارا گلا نزلہ زکام کی وجہ سے خشک ہو جاتا ہے۔خشک کھانسی آتی رہتی ہے جس کی وجہ سے پسلیوں میں اکثر درد رہتا ہے۔نزلہ زکام کی صورت میں خاص طور پر بچوں کو اس پھل کا استعمال لازمی کروائیں ۔یقینا اس کے استعمال سے گلے کی خراش اور کھانسی سے چھٹکارا مل جاتا ہے۔
(9) اپینڈکس میں :
اپینڈکس کے مریض اس پھل کو لازمی کھائیں کیونکہ یہ درد کی شدت کم کرنے میں معاون ہے۔ایسے لوگ جو اپینڈکس جیسی دردناک بیماری میں مبتلا ہیں ۔انھیں اس پھل کو بہت زیادہ کھانا چاہیے ۔لیکن دیگر چیزوں سے پرہیز کرنا چاہیے کیونکہ ان کے استعمال سے ناقابل بیان درد بڑھ جاتا ہے۔
(10) جسمانی کمزوری :
ایسے لوگ جو سارا دن کام کاج میں مصروف رہتے ہیں۔ان لوگوں کے لیے یہ پھل بہت مفید ہے۔ اس پھل میں ایسے وٹامنز اور معدنیات پائی جاتی ہیں جو جسم کے توازن میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔اس پھل کے استعمال سے قوت مدافعت بہتر ہو جاتی ہے۔جسمانی تکلیف کا احساس آہستہ آہستہ ختم ہو جاتا ہے۔اس پھل میں شکر اور فریکٹوز کی کافی مقدار موجود ہوتی ہے جو جسم کو فوری طور پر توانائی مہیا کرتی ہے۔ یہ ذہنی دباؤ اور سستی کے اثرات کو ختم کرتے ہیں۔یہ پھل بچوں بڑوں اور خواتین کے لیے یکساں مفید ہے۔
(11) قبض دور کرنے کے لیے :
قبض کشا خصوصیت کی وجہ سے یہ پھل ان لوگوں کے لیے مفید ہے جو قبض جیسی گندی بیماری میں مبتلا رہتے ہیں۔جگر کے مریضوں کے لیے بھی مفید ہے۔یہ پھل پیشاب آور ہونے کی وجہ سے پانی کی کمی دور کرتا ہے۔اس پھل میں پوٹاشیم کی موجودگی جسم کی اہم معدنیات کو ضائع ہونے سے بچاتی ہے۔
(12) بڑی آنت کے مسائل :
یہ پھل بڑی آنت کی خرابیوں اور بیماریوں کو ٹھیک کرنے کی استعداد رکھتا ہے۔اس کے باقاعدہ استعمال سے چھوٹی اور بڑی آنت کے زخم ٹھیک ہو جاتے ہیں۔
(13) ہائی بلڈ پریشر مریضوں کے لیے :
اس پھل میں چونکہ پوٹاشیم وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے بے حد مفید ہے۔
اس پھل کے باقاعدہ استعمال سے مریضوں کا ہائی بلڈ پریشر ٹھیک رہتا ہے۔
...
احتیاطی تدابیر :
جاپانی پھل ایک مزیدار اور غذائیت سے بھرپور پھل ہے۔اسے استعمال کرتے وقت چند احتیاطی تدابیر کو مدنظر رکھنا بہت ضروری ہے۔
* اسے خالی پیٹ نہ کھائیں کیونکہ اس کے استعمال سے بد ہضمی تناؤ یا ہاضمہ کی شکایت پیدا ہو سکتی ہے۔
* اسے معتدل مقدار میں استعمال کریں زیادہ کھانے سے قبض یا پیٹ میں گٹھلیاں بن سکتی ہیں۔روزانہ ایک درمیانے سائز کا پھل کافی ہے۔
* اسے کچا نہ کھائیں کیونکہ قبض کا خدشہ بڑھ سکتا ہے۔
* ذیابطیس کے مریض اسے احتیاط سے کھائیں کیونکہ اس میں قدرتی شکر ہوتی ہے جو بلڈ شوگر کو اچانک بڑھا سکتی ہے۔لہذا ڈاکٹر کے مشورہ سے کھائیں۔
* اسے کھانے سے کچھ لوگوں کو الرجی ہو سکتی ہے مثلا خارش سوجن یا ہاضمے کی خرابی۔
* بچوں اور بزرگوں کو نارمل مقدار میں کھانا چاہیے۔
...
حوالہ جات :
* https//www.wikipedia.org
* https//www.webmd.com
* http//www.healthline.com
* https//www.britannica.com
* https//www.masterclass.com
* https//www.medicalnewstoday.com
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید