میں ہوں نا!
۔۔۔
تم کیوں پریشان ہوتے ہو
کیوں چہرے پر ویرانی سجا لیتے ہو
کس لیئے گھبرا جاتے ہو
کیوں بھلا چُپ کی چادر اوڑھ لیتے ہو
کس لیئے کمرے میں مقید ہو جاتے ہو
کیوں مجھ سے دنوں بات نہیں کرتے
تم نے مجھے اپنا کہا ہے نا
تو پھر مجھ سے وہ سب کیوں نہیں کہتے
جو کہنا چاہتے ہو
سُنو میں ہوں نا