تم سوچتے ہو نا؟
۔۔۔
تم اکثر سوچتے ہو گے
کہ جو تم سُننا چاہتے ہو وہ میں تم سے نہیں کہتی
کیوں خوابوں میں نہیں رہتی
ہوا نے کان میں میرے
جو مصرعے گنگنائے ہیں
وہ سب مصرعے تمہاری گفتگو کا عکس ہیں بے شک
وہی لہجہ
وہی الفاظ
وہ ہی تلخ سی باتیں
مگر جب سوچتے ہو مجھکو تو جیسے
ہر اک موسم بدلتا ہے
میراچہرہ نکھرتا ہے