سفر محبت!
میں مختصر راستے پر
طویل سفر کی دعا کرتی رہی
اے خالق محبت
اس سفر کو محبت کا سفر بنا دے
دُعا کی قبولیت کا بھی لمحہ ہوتا ہے
کچھ دُعائیں نماز میں قبول نہیں ہوتی ہیں
لیکن رستہ چلتے سفر میں قبول ہو جاتی ہیں
اُس روز بھی ایسا ہی ہوا
فون کی گھنٹی بجی
اور سفر محبت شروع ہو گیا
ایسا حسین سفر
ایسا بے مثل ہم سفر
محبت کا سفر جاری ہے
اورجاری رہے گا
خدائے محبت کی قسم