موم کی گڑیا
۔۔۔
جب سے سمجھ لیا ہے
تم نے موم کی گڑیا
ایک کھلونا
تب سے میری بھیگی آنکھیں
بھول گئی ہیں خشک ہونا
ان آنکھوں میں جھانک ذرا
ہے ان آنکھوں نے
تیرے پتھر احساس پے جمی گرد کو دھونا
تاکہ تو یہ جان سکے
نہیں ہوں میں کوئی موم کی گڑیا
نہیں ہوں میں کوئی موم کی گڑیا
قدرت کا شہکار ہوں میں
دیکھ کہ تیرا پیار ہوں میں