Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
انقلاب - فاختہ

انقلاب

ثمینہ گل وفا نظمیں مشاہدات: 67 پسند: 0

انقلاب
تھام کر بیٹھی ھوئی ھوں
آنے والے وقت کے بیتاب لمحوں کی کتاب
جن کی شریانوں میں تازہ خون کی رفتار ھے
جو بہادرہیں نڈر بیباک ھیں
جن کی ہر جنبش میں پنہاں اضطراب
جن کےماتھے پہ لکھا ھے انقلاب و انقلاب
ہم سے پہلے آنے والے وقت کے لمحو کہو
تم نے مل کے کیا لکھا اس قوم کی تاریخ میں
تم نے شامل کر دیاہے نفرتوںکے باب میں باب شکست
جو بھی ہونا تھا تمہاری غفلت پیہم کی باعث ھوچکا
پونچھ لو آنسو بہت لاشوں پہ ماتم ھو چکا
کھا رہے ہیں ہم تمہارے جسم کے اک ایک گھاو کی قسم
کھا رہے ہیں ہم تمہارے خون کے اک ایک قطرے کی قسم
عزت و ناموس کی تقدیس کی
جب تلک ہم عظمت و ناموس کو تقدیس کو دلوا نہ لیں اسکا مقام
اور رب کی ہے قسم ہم سب پہ ہیں نیندیں حرام
ان کے ماتھے پہ لکھا ہے دیکھ لو
انقلاب و انقلاب و انقلاب
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید