Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
یوں خواب میں آنا ٹھیک نہیں اے جان سخن ایسا نہ کرو - فاختہ

یوں خواب میں آنا ٹھیک نہیں اے جان سخن ایسا نہ کرو

ثمینہ گل وفا غزلیات مشاہدات: 76 پسند: 0

یوں خواب میں آنا ٹھیک نہیں اے جان سخن ایسا نہ کرو
یہ دل کی دنیا سُکھی رہے تم خوابوں کو صحرا نہ کرو
تم ساتھ ہو میرے خواب میں بھی یہ چاند ستارے حیراں ہیں
دو چار قدم بس دور رہو ہر خواب میرا سچا نہ کرو
بے چین بنائے رکھتی ہے ہاں راتوں کی یہ تنہائی
بانہوں میں رہو کچھ دیر یونہی اس دل کو ابھی شعلہ نہ کرو
اے کاش کہ خواب جو دیکھے ہیں وہ خواب حقیقت بن جائیں
یہ ڈر بھی دل میں رہتا ہے تم مجھ سے کہیں دھوکہ نہ کرو
جو ہونا تھا وہ ہو بھی چکا ہونے کو روک نہیں سکتے
بہتر ہے یہی خاموش رہو یہ عشق وفا رسوا نہ کرو
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید