میری شاعری ہے وفا ہی وفا
ثمینہ گل وفا
غزلیات
مشاہدات: 113
پسند: 0
میری شاعری ہے وفا ہی وفا
محبت کا چرچا رہا جابہ جا
الفاظ ہیں دل کی گہرائی سے
کہانی ہے قربت کی ہر ماجرا
تمہاری نظر نے جو منظر دیا
وہی بن گیا زندگی کی صبا
یہ جذبے، یہ سوچیں، یہ دل کی فغاں
سبھی کا مقدر ہے خوشیوں بھرا
مجہے زندگی کی دعا دے گئے
وہ لمحے، وہ لمحوں کا ہر سلسلہ
یہ اشعار میرے، یہ احساس ہیں
کہ میری وفا کا ہے ان سے پتا
واپس جائیں