کیوں تم کو میرے شاہا محبوب کر رہی ہوں
ثمینہ گل وفا
غزلیات
مشاہدات: 112
پسند: 0
کیوں تم کو میرے شاہا محبوب کر رہی ہوں
ہر سانس اپنی تم سے منسوب کر رہی ہوں
دن میں بھی ساتھ اسکا شب کا بھی وہ ہی ساتھی
طے عشق کے مراحل میں خوب کر رہی ہوں
تم کو خبر نہیں ہے میں کس مقام پر ہوں
کس نے کہا میں خود کو معتوب کر رہی ہوں
میرا شعور مجھ کو رستہ دکھا رہا ہے
تم کون ہو کہو میں معیوب کر رہی ہوں
ہر پل کمی جو تیری محسوس ہورہی ہے
ہر پل وفا جی خود کو مصلوب کر رہی ہوں
واپس جائیں