تیرے سپرد کر دوں خود کو یہی دعا ہے
ثمینہ گل وفا
غزلیات
مشاہدات: 100
پسند: 0
تیرے سپرد کر دوں خود کو یہی دعا ہے
اِس عشق میں یہ لمحہ اللہ کی عطا ہے
الفت کا ہے تقاضہ حد سے گزرنہ جائیں
تم ساتھ ساتھ رہنا دنیا کی یہ صدا ہے
تیری وفا پہ جاناں خود کو فنا کریں ہم
ہر سانس زندگی کا تیرے نام پر لکھا ہے
یہی بس بہت ہے کافی میں تری رضا میں خوش ہوں
وابستہ تم سے ہوں میں یہی میرا مدعا ہے
چلو آج طے ہوا ہے یہی ہے خدا کی مرضی
تو ہی ہے وفا کی منزل تو ہی اُس کا راستہ ہے
واپس جائیں