زندگی کے وہ ہر اک موڑ پہ یاد آتی ہے
ثمینہ گل وفا
غزلیات
مشاہدات: 110
پسند: 0
زندگی کے وہ ہر اک موڑ پہ یاد آتی ہے
وہ محبت جو اس دل میں بسا جاتی ہے
چاندنی راتوں میں جب خواب مرے جاگتے ہیں
تیرے قدموں کی ہمیں چاپ سنا جاتی ہے
دھوپ سہہ کر بھی جو ہرلمحے میں ہنستی جائے
وہ ہی خوشبو ہی تو خوشبو کو لٹا جاتی ہے
ہم نے چاہا تھا جسےجان و دل سے
وہی اکثر ہمیں کس طرح بھلا جاتی ہے
دیکھ کر آئینہ روتی ہوں کبھی جب میں وفا
زندگی عکس مجہے اپنا دکھا جاتی ہے
واپس جائیں