اب تم کو بھی وفا نے کہا اے مرے شہا
ثمینہ گل وفا
غزلیات
مشاہدات: 106
پسند: 0
اب تم کو بھی وفا نے کہا اے مرے شہا
نظر کرم سے دے دے شفا اے مرے شہا
آنکھوں میں انتظار کی کیفیت ہے عجب
ملنے کی کر رہی ہوں دعا اے مرے شہا
جس خالق جہاں نے تجھے دے دیا مجھے
یہ پیار ہے اُسی کی عطا اے مرے شہا
کچھ تو بتا دے کیسے ہوا ہے یہ حادثہ
مجھ میں گیا ہے کیسے سما اے مرے شہا
وعدہ کیا وفا نے ہے خود اپنے آپ سے
تجھ سے وفا کرے گی وفا اے مرے شہا
واپس جائیں