Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
میری غزلوں کا ہاں دیوان تم ہو - فاختہ

میری غزلوں کا ہاں دیوان تم ہو

ثمینہ گل وفا غزلیات مشاہدات: 81 پسند: 0

میری غزلوں کا ہاں دیوان تم ہو
۔۔۔
میری غزلوں کا ہاں دیوان تم ہو
میری دیوانگی کا مان تم ہو
یہ جاں تو ایک دن جانی ہے توپھر
یہ کیسے کہہ دوں میری جان تم ہو
میرے کمرے کا سب ساماں الگ ہے
جو باندھا ہے الگ سامان تم ہو
کہیں یہ کُفر کی نہ بات ہووے
کہوں ایمان سے ایمان تم ہو
یہ میرا چند روزہ تجربہ ہے
محبت میں عجب طوفان تم ہو
تری خوشبو مجھے بتلا رہی ہے
میں ہوں گر پھول تو گلدان تم ہو
زلیخا میں بھی ہوں گر تم ہو یوسف
وفا میں بھی وفا کی شان تم ہو
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید