تمہاری نظروں میں معتبر ہوں
ثمینہ گل وفا
غزلیات
مشاہدات: 109
پسند: 0
تمہاری نظروں میں معتبر ہوں
اسی وجہ سے میں بااثر ہوں
کھُلے دریچے بتا رہے ہیں
مکاں نہیں ہوں میں ایک گھر ہوں
لکھاہے کردار اپنا میں نے
میں اک کہانی ہوں مختصر ہوں
ہر ایک رُخ سے ہوں عافیت میں
کہا ہے کس نے میں دربدر ہوں
بھلاؤں کیسے وہ سب وفا میں
میں اسکی چاہت سے باخبر ہوں
واپس جائیں