Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
بہار آئی ہے لیکن تری عطا بھی نہیں - فاختہ

بہار آئی ہے لیکن تری عطا بھی نہیں

ثمینہ گل وفا غزلیات مشاہدات: 68 پسند: 0

بہار آئی ہے لیکن تری عطا بھی نہیں
چمن میں پھول نہیں اور کہیں صبا بھی نہیں
عجیب موسم گُل ہے یہ شہر میں تیرے
بدن پہ پھولوں کے خوشبو کی اب قبا بھی نہیں
یہی بہار کا موسم تھا جب ملے تھے تم
اسی بہار کے موسم میں تم جدا بھی نہیں
یہ اک زمانہ ہے جب تم قریب جاں بھی نہیں
وہ اک زمانہ تھا جب تم مرے خدا بھی نہیں
یہ قید میرے لیئے سچ ہے اک سعادت ہے
میرا نصیب کہ تم ہی مری سزا بھی نہیں
بہار آئی ہے لیکن یہ وہ بہار نہیں
وہ اک بہار کے دن تھےکہ تم خفا بھی نہیں
یہ سچ ہے وہ تو وفا ہی سے ملنے آیا تھا
وہ میرے سامنے بیٹھا رہا ملا بھی نہیں
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید