Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
عرفان مائیکل، مانٹریال، کینیڈا - فاختہ

عرفان مائیکل، مانٹریال، کینیڈا

ثمینہ گل وفا صریرِ خامہ مشاہدات: 88 پسند: 0

میری اہلیہ ثمینہ کا پہلا شعری مجموعہ
ثمینہ وفا میری اہلیہ ہیں اور ایک ہم سفر کی حیثیت سے یہ کہہ سکتا ہوں کہ شاعری میں انکا تخلص وفا کے علاوہ کچھ اور ہو ہی نہیں سکتا کیونکہ یہی ایک لفظ ہے جس میں انکا مکمل کردار موجود ہے۔
میں شاعر نہیں، لیکن ایک شاعر بیوی کا شوہر ہوں، اور یہی رشتہ میری دنیا کو شاعری کی لطافت سے روشناس کراتا ہے۔ شاعری کی نزاکت، گہرائی، اور جذبات کی تہہ در تہہ خوبصورتی کا تجربہ مجھے اُس کی نظروں سے ہوتا ہے۔ وہ لفظوں میں جو کمال پیدا کرتی ہے، وہ میری عام سی زندگی میں معنویت بھر دیتا ہے۔ اُس کے اشعار کبھی محبت کے رنگ بکھیرتے ہیں، تو کبھی زندگی کے پیچیدہ فلسفے سمجھا دیتے ہیں۔ میں خود چاہے لفظوں کی دنیا سے ناآشنا ہوں، لیکن اُس کی شاعری کا سامع بن کر محسوس کرتا ہوں کہ لفظ کس طرح جذبات کو زندہ کرتے ہیں۔ شایدشاعر نہ ہونا میری خوش قسمتی ہے، کیونکہ میں اُس کی شاعری میں گم ہو کر اپنی زندگی کا ایک اور پہلو دیکھتا ہوں جو مجھے حیرت، فخر، اور محبت کے احساس سے بھر دیتا ہے۔
ثمینہ وفا کی شاعری کی کتاب کی اشاعت پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ لمحہ نہ صرف ثمینہ کے لیے بلکہ ہم تمام خاندان والوں اور ان تمام قارئین کے لیے بھی خوشی کا باعث ہے جو ادب، جذبات، اور خوبصورت الفاظ کے امتزاج کو سمجھتے اور پسند کرتے ہیں۔ ان کی شاعری ان کے دل کی ترجمان ہے، جس میں محبت، احساسات اور زندگی کے مختلف رنگوں کو نہایت خوبصورتی کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔
ثمینہ وفا کی تحریریں قارئین کے دلوں میں ایک خاص جگہ بناتی ہیں۔ ان کی شاعری میں الفاظ کا چناؤ، موضوعات کی گہرائی، اور جذبات کی صداقت قاری کو متاثر کیے بغیر نہیں رہتی۔ ان کی کتاب یقیناً اردو ادب میں ایک اہم اضافہ ثابت ہوگی، اور ان کی محنت اور جذبے کی عکاسی کرتی ہے۔یہ کامیابی ثمینہ وفا کے عزم، لگن، اور ادب سے محبت کی زندہ مثال ہے
دعا ہے کہ یہ کتاب کامیابی کے نئے سنگ میل عبور کرے اور قارئین کو متاثر کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں زندگی کے گہرے سبق بھی فراہم کرے۔ ایک بار پھر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد!
دعاگوعرفان مائیکل
مانٹریال کینڈا
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید