گیلے بالوں کا معجزہ
۔۔۔
اسکی ہر بات جیسے سب سے الگ ہے
اسکو باغبانی سے عشق ہے
شاید اسی وجہ سے پھولوں کی خوشبو
اس کے انگ انگ میں بسی ہے
یہاں تک کہ اسے میرے گیلے بالوں کی خوشبو
جیسے مدہوش کر دیتی ہے
وہ اکثر زمینی نہیں آسمانی جملے بولتا ہے
کہتا ہے
تمہارے گیلے بالوں سے
تمہارے
پورے وجود کی خوشبو آتی ہے
ایسا محبت کرنے والا کیا اسی سرزمین پر ہو سکتا ہے
جہاں چاروں طرف نفرتوں کا راج ہے
عداوتیں ہیں
ظلم ہے
بے بسی ہے
میں اسکی اکثر باتوں پر صرف اتنا کہتی ہوں