Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
جب زَمیں پر دِیے جَلاتے ہیں - فاختہ

جب زَمیں پر دِیے جَلاتے ہیں

عمانوئیل نذیر مانی غزلیات مشاہدات: 71 پسند: 0

جب زَمیں پر دِیے جَلاتے ہیں
چاند تارے بھی مُسکراتے ہیں
باتیں تُم سے ہزار کرنی ہیں
لفظ ترتیب بُھول جاتے ہیں
دِل میں منزل کی جِستجُو ہی نہیں
بیچ رستے سے لوٹ آتے ہیں
شعر پڑھتے ہیں میر و غالب کے
دردِ دِل اِس طرح جگاتے ہیں
آخِرش ہار ہی گئی ہے ہَوا
کُچھ دِیے اب بھی ٹِمٹِماتے ہیں
غَم زَمانے کے چُھپ نہیں سکتے
اَپنی آنکھوں کو ہم چھُپاتے ہیں
جِن کا ٹُوٹا ہو دِل مَحبّت میں
میرے َاشعار گُنگُناتے ہیں
کارِ دُنیا کو چھوڑ کر مانیؔ
اپنے خالِق سے لَو لگاتے ہیں
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید