Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
دَورِظُلمت دیس سے جانے والا ہے - فاختہ

دَورِظُلمت دیس سے جانے والا ہے

عمانوئیل نذیر مانی غزلیات مشاہدات: 64 پسند: 0

دَورِظُلمت دیس سے جانے والا ہے
اَمن پرندہ پَر پھَیلانے والا ہے
...
بن جائے گا زِینت مُفلِس ہونٹوں کی
وقت نیا اَب گیت وہ گانے والا ہے
...
یہ بتلا دے یار کِتابِ زِیست میں کیا
حادِثہ کوئی دِل دَہلانے والا ہے
...
جِس موسم میں پھُول کھِلے تھے اُلفت کے
اب وہ موسم دِل تڑپانے والا ہے
...
کب تک دَرد کی دُھوپ ہمیں جھُلسائے گی
رَحمت کا بادل اب چھانے والا ہے
...
برسوں سے زِنداں میںبند پڑا ہے جو
اب وہ ہر دِیوار گِرانے والا ہے
...
لَوٹ آئے گا مانیؔ آخِر اِک دِن وہ
مُجھ کو چھوڑ کے دُور جو جانے والا ہے
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید