Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
پیٹ کی بھُوک کو مِٹانے میں - فاختہ

پیٹ کی بھُوک کو مِٹانے میں

عمانوئیل نذیر مانی غزلیات مشاہدات: 69 پسند: 0

پیٹ کی بھُوک کو مِٹانے میں
عقل رہتی نہیں ٹھِکانے میں
عُمر لگ جاتی ہے مِرے یارو
اِن مکانوں کو گھر بنانے میں
رَوشنی کا ہمیشہ ساتھ دِیا
رَوشنی کو فقط بڑھانے میں
کوئی اِک بار رُوٹھ جائے تو
دیر لگتی ہے پِھر منانے میں
حادِثے ہوتے ہیں کُچھ ایسے جنہیں
وقت لگتا ہے بھُول جانے میں
دَرد آنکھوں میں آ گیا سارا
مَیں تو مصرُوف تھا چُھپانے میں
اِک زَمانہ لگا ہے اَب کی بار
تیرے دَر تک پلٹ کے آنے میں
کِیا بِگاڑا تھا ہم فقیروں نے
کیا مِلا تُم کو دِل دُکھانے میں
عُمر کٹ جائے گی مِری مانیؔ
رَب کے آگے ہی سَر جھُکانے میں
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید