Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
تعاقب میں اَگر لَشکر نہیں ہے - فاختہ

تعاقب میں اَگر لَشکر نہیں ہے

عمانوئیل نذیر مانی غزلیات مشاہدات: 78 پسند: 0

تعاقب میں اَگر لَشکر نہیں ہے
عدُو کا پھِر تو کوئی ڈَر نہیں ہے
اَبھی رَختِ سَفر مَت باندھیے گا
ابھی یہ فیصلہ بِہتَر نہیں ہے
مِرے خوابوں کی دُنیا جھُوٹ ہے سَب
حَقیقت میں کوئی مَنظر نہیں ہے
مُجھے تعلیم ہے بچّوں کو دینی
کوئی اِس سے بڑا زیور نہیں ہے
اَکیلا گھُومتا ہُوں دَربدر مَیں
کوئی دُنیا میں اَب دِلبر نہیں ہے
مکاں ہے، چار دِیواری ہے بس اب
بِنا تیرے اَے ماں یہ گھر نہیں ہے
مِرے حالات پر روتا تھا اَکثر
کہاں ڈُھونڈوں وہ چشمِ تر نہیں ہے
وہ میرے دَرد کو سمجھے گا مانیؔ
اگر اِنسان ہے پَتھّر نہیں ہے
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید