پُھول ہے یا خار ہے
عمانوئیل نذیر مانی
غزلیات
مشاہدات: 117
پسند: 0
پُھول ہے یا خار ہے
زِندگی سے پیار ہے
جا رہا ہُوں جِس طرف
راستہ دُشوار ہے
تِیر اُس کی آنکھ کا
اِس جِگر کے پار ہے
وہ ہے میرا ہمسفر
جو مِرا غم خوار ہے
اِک طرف ہُوں مَیں کھڑا
اِک طرف سنسار ہے
حق اُسی کو دیجیے
جو یہاں حق دار ہے
دُشمنوں سے دوستی
یہ مِرا مِعیار ہے
واپس جائیں