Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
سبھی کی جو ضرُورت ہے - فاختہ

سبھی کی جو ضرُورت ہے

عمانوئیل نذیر مانی غزلیات مشاہدات: 65 پسند: 0

سبھی کی جو ضرُورت ہے
وہ خُوشبو ہے مَحبّت ہے
سمجھ میں یہ نہیں آتا
دِلوں میں کِیُوں کُدورَت ہے؟
اُنہیں دھونا نمک سے تُم
یہ زخموں کی ضرُورت ہے
بڑی اَنمول ہے اُلفت
جو مِل جائے غنیمت ہے
وہ رِشتوں کو سمجھتا ہے
اُسے پاسِ شریعت ہے
زَمیں پر سانس لینے میں
ابھی تھوڑی سُہولَت ہے
بُرا اَچھّا سمجھ مانیؔ
خُدا نے دِی بَصیرت ہے
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید