Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
اِبتدا میں خُدا کا کلمہ تھا - فاختہ

اِبتدا میں خُدا کا کلمہ تھا

عمانوئیل نذیر مانی مسیحی شاعری گیت مشاہدات: 16 پسند: 0

اِبتدا میں خُدا کا کلمہ تھا
تھا یہ کلمہ خُدا کے ساتھ سُنو
...
خُود خُدا ہی کلام ہے سمجھو
جو کہ تاریکی میں چمکتا ہے
سب کُچھ اُس کے سبب ہُوا پیدا
یہ ہی سچّ بات ہے یقین کرو
اِبتدا میں خُدا ۔۔۔
...
نُور تھا وہ تمام لوگوں کا
اُس کو مانا نہ اِس اَندھیرے نے
نُور لیکن ہمیشہ نُور رہا
ہر قدم نُور میں ہی آگے بڑھو
اِبتدا میں خُدا ۔۔۔
...
آدمی تھا خُدا کا بھیجا ہُوا
نام جِس کا یُوحنّا تھا لوگو
نُور کی دیتا تھا شہادت وہ
دِل میں اِس بات کا یقین رکھو
اِبتدا میں خُدا ۔۔۔
...
(یوحنا 1: 1-18 سے ماخوذ)
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید