Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
روشن تارا یہ بتلائے - فاختہ

روشن تارا یہ بتلائے

عمانوئیل نذیر مانی مسیحی شاعری مشاہدات: 8 پسند: 0

روشن تارا یہ بتلائے
ابنِ مریم چرنی آئے
اُس کے دُنیا میں آنے سے
دُور ہوئے ہیں غم کے سائے
چرنی میں اِک نُور ہُوا ہے
ربّ کا دیکھ ظُہُور ہُوا ہے
...
اُس کے ہیں یہ موسم سارے
جگ مگ کرتے دیکھو تارے
ابنِ مریم کے آنے سے
بھُول گئے غم ، غم کے مارے
چرنی میں اِک نُور ہُوا ہے
ربّ کا دیکھ ظُہُور ہُوا ہے
...
بیت الحم کی جانِب جائیں 
مِل کر سارے جشن منائیں
مِثلِ ہابِل اپنے ہدیے
آؤ اُس کی نذر چڑھائیں
چرنی میں اِک نُور ہُوا ہے
ربّ کا دیکھ ظُہُور ہُوا ہے
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید