Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
کِتنی پیاری رات ہے آئی - فاختہ

کِتنی پیاری رات ہے آئی

عمانوئیل نذیر مانی مسیحی شاعری مشاہدات: 8 پسند: 0

کِتنی پیاری رات ہے آئی
لاکھوں خُوشیاں ساتھ ہے لائی
سارے مِل کر جشن منائیں
گیت مَحبّت والے گائیں
ربّ کی رحمت ہر سُو چھائی
کِتنی پیاری رات ہے آئی
...
ابنِ مریم چرنی آئے
دُور ہوئے ہیں غم کے سائے
پیار ، مَحبّت ، اَمن اور چاہت
یہ سوغاتیں ساتھ ہیں لائے
جو بِگڑی تھی بات بنائی
کِتنی پیاری رات ہے آئی
...
بیت الحم کو مِل کر جائیں
مِل کر سارے جشن منائیں
اِس دِن کا پیغام یہی ہے
رُوٹھے ہوؤں کو دِل سے لگائیں
دِل کی کر کے خُوب صَفائی
کِتنی پیاری رات ہے آئی
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید