Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
سب کی نَجات آئی خُوشیاں مناؤ سارے - فاختہ

سب کی نَجات آئی خُوشیاں مناؤ سارے

عمانوئیل نذیر مانی مسیحی شاعری مشاہدات: 11 پسند: 0

سب کی نَجات آئی خُوشیاں مناؤ سارے
چرنی میں نُور اُترا چرنی کو جاؤ سارے
...
نبیوں کی پیش گوئیاں اُس میں ہوئی ہیں پُوری
آ کر مِٹائی اُس نے جو درمیاں تھی دُوری
ربّ کی وفا کے نغمے ہونٹوں پہ لاؤ سارے
...
چھوڑا ہے آسماں کو چرنی میں آ گیا ہے
اَمن و وفا کا موسم ہرسَمت چھا گیا ہے
پیدا ہُوا مسیحا جا کر بتاؤ سارے
...
تارے نے نُور کی دی سب کو یہاں گواہی
سب نے یہاں پہ مِل کر اُس کی خُوشی منائی
چاہت کے اور وفا کے نعرے لگاؤ سارے
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید