Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
رُوپ میں آدمی کے آیا ہے - فاختہ

رُوپ میں آدمی کے آیا ہے

عمانوئیل نذیر مانی مسیحی شاعری مشاہدات: 10 پسند: 0

رُوپ میں آدمی کے آیا ہے
لاکھوں خُوشیاں مسیحا لایا ہے
کِتنی چاہت سے آج دھرتی کو
آسماں نے گلے لگایا ہے
نُور ہی نُور ہے جہاں دیکھو
روشنی کا وہ دَور آیا ہے
ہر طرف ہے بہار کا منظر
آج لرزاں خِزاں کا سایا ہے
آسماں سے جو آیا چرنی میں
ساتھ ماؔنی نَجات لایا ہے
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید