Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
شہید بشپ ڈاکٹر جان جوزف - فاختہ

شہید بشپ ڈاکٹر جان جوزف

عمانوئیل نذیر مانی نظمیں مشاہدات: 88 پسند: 0

تِری خِدمت مِثالی تھی تِرا جَذبہ نِرالا تھا
اے میرے جان جوزف تُو اندھیروں میں اُجالا تھا

تُجھے بے حد مَحبّت تھی غریبوں بے سہاروں سے
تُو ہر دَم پیار کرتا تھا سبھی اُن غم کے ماروں سے
زَمیں پر جو پڑے تھے اُن کو سِینے سے لگایا تھا

یہ کالی رات کے ماتھے پہ صبحِ نو سجانے کو
جہاں میں چارسُو پھیلی ہُوئی نفرت مِٹانے کو
عدالت کے اَحاطے میں لہو اپنا بہایا تھا

تِری باتوں میں رہتا تھا چھُپا جذبہ شہادت کا
مسیحا کی مَحبّت میں دَلیرانہ قیادت کا
کِیا پرچار جِس کا وہ سبھی کُچھ کر دِکھایا تھا

* شہید بشپ ڈاکٹر جان جوزف (15 نومبر 1932 ۔ 6 مئی 1998) پاکستان میں کیتھولک چرچ کے ایک نمایاں راہنما اور اِنسانی حقوق کے علمبردار تھے۔ اُنہوں نے اپنی زندگی مذہبی ہم آہنگی اور اقلیتوں کے حقوق کے لئے وقف کی۔انہوں نے اپنی زِندگی کے دوران اقلیتوں کے مذہبی حقوق کے لئے بھرپور جدوجہد کی اور توہینِ مذہب کے غلط استعمال کے قوانین کے خلاف آواز اُٹھائی۔ 6مئی 1998 کو اُنہوں نے ساہیوال کی ایک عدالت کے باہر احتجاجاً اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید