Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
وہ محفلیں کہ مسیحا جہاں پہ ملتے ہیں - فاختہ

وہ محفلیں کہ مسیحا جہاں پہ ملتے ہیں

ارنسٹ مل غزلیات مشاہدات: 69 پسند: 0

وہ محفلیں کہ مسیحا جہاں پہ ملتے ہیں
نظر نظر میں محبت کے دیپ جلتے ہیں
۱
اگرچہ روح شکستہ ہے تم چلے آؤ
گریباں چاک یہیں آ کے سب کے سلتے ہیں
۲
پرانے عہد کی لعنت کا ڈنک توڑ کے ہم
مسیح کے ساتھ نئے راستوں پہ چلتے ہیں
۳
سکونِ دل ہے میسر مسیح کے زخموں سے
اِسی لئے تو سدا ذکرِ دار کرتے ہیں
۴
اُٹھا کے جب سے چلے ہیں صلیب ملؔ اپنی
قدم قدم پہ خداوند کے پھول کھلتے ہیں
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید